آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون

آرمی چیف کا افغانستان میں دہشتگرد حملوں میں جانی نقصان پر اظہار افسوس، آئی ایس پی آر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 15 جنوری 2017 19:22

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا افغانستان میں دہشتگرد حملوں میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ الزامات سے خطے میں امن دشمن عناصر مضبوط ہوتے ہیں۔

پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے کوئی محفوظ ٹھکانے نہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے عوام کئی برسوں سے دہشت گردی کا شکار ہیں۔دہشتگردی کےخاتمے کیلیے پاکستان، افغانستان کیساتھ تعاون جاری رکھے گا۔آپریشنز میں دہشت گردی کے تمام محفوظ مراکز تباہ کر دیئے گئے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان ،افغانستان میں بارڈر منیجمنٹ مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔ سرحد پردہشتگردوں کی نقل وحمل روکنے کیلیےانٹیلی جنس تعاون بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ اداکیا۔ افغان صدر نے کہا کہ خطے میں امن ،استحکام کیلیے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔