Live Updates

راحیل شریف سے متعلق افواہ پھیلائی گئی جو اب کلیئر ہوگئی‘رانا ثنا اللہ خان

انسداد دہشتگردی عدالتوں کی بہتری کیلئے ڈرافٹ تیار کرلیا اور وزیر اعلی پنجاب جلد ہی یہ ڈرافٹ وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے‘پیپلزپارٹی میں امپائر کے اشارے کا انتظار کرنے والے سیاستدان نہیں ہیں‘ عمران خان ہر بات دبا ئو ڈال کر منوانے کی کوشش کر رہے ہیں اور 2014 سے قوم کو دھمکا رہے ہیں ‘گفتگو

اتوار 15 جنوری 2017 19:20

راحیل شریف سے متعلق افواہ پھیلائی گئی جو اب کلیئر ہوگئی‘رانا ثنا اللہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ راحیل شریف سے متعلق افواہ پھیلائی گئی جو اب کلیئر ہوگئی‘ انسداد دہشتگردی عدالتوں کی بہتری کیلئے ڈرافٹ تیار کرلیا اور وزیر اعلی پنجاب جلد ہی یہ ڈرافٹ وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے‘پیپلزپارٹی میں امپائر کے اشارے کا انتظار کرنے والے سیاستدان نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ہر بات دبا ئوڈال کر منوانے کی کوشش کر رہے ہیں اور 2014 سے قوم کو دھمکا رہے ہیں ۔ ادھر پاناما کیس اور ادھر جلسے، عمران خان پر توہین عدالت لگتی ہے، امید ہے پاناما کیس میں سپریم کورٹ ہمارے ساتھ انصاف کرے گی۔ہر پارٹی سربراہ وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ سکتا ہے اور کسی پر پابندی نہیں پی پی میں امپائر کے اشارے کا انتظار کرنے والے سیاستدان نہیں ہیں‘انسداد دہشتگردی عدالتوں کی بہتری کیلئے ڈرافٹ تیار کرلیا اور وزیر اعلی پنجاب جلد ہی یہ ڈرافٹ وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے دیگر عدالتوں کو ریلیف ملا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات