ملتان ،کمر ے میں ہیٹر کی گیس بھر جانے سے دولہا جاں بحق ،دلہن اسپتال منتقل

دولہا فیضان بخاری پی ٹی آئی کا رہنما تھا،رہنمائوں کا اظہارافسوس

اتوار 15 جنوری 2017 18:50

ملتان ،کمر ے میں ہیٹر کی گیس بھر جانے سے دولہا جاں بحق ،دلہن اسپتال ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں مبینہ طورپرکمر ے میں ہیٹر کی گیس بھر جانے سے دولہا فیضان جاں بحق ہوگیا جبکہ دلہن کو تشویشناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دولہا فیضان پی ٹی آئی کا رہنما اور یوتھ ونگ کا سابق سیکرٹری تھا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں پی ٹی آئی ملتان کے سابق یوتھ سیکرٹری کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔

(جاری ہے)

اہلخانہ کے مطابق فیضان بخاری کی گزشتہ رات شادی ہوئی تھی اور صبح ولیمہ تھا ،صبح گھر والوں نے دروازہ توڑا تو دولہا فیضان اور دلہن مومنہ بے ہوش تھیں،بعدازاں دولہا فیضان جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ مومنہ کو تشویشناک حالت میں نشتراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اہلخانہ کے مطابق کمرے میں ہیٹر کی گیس بھر جانے سے مبینہ طور پردولہاکی موت ہوئی ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنمائوں فیضان بخاری کے انتقال پراظہارافسوس کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :