صوبائی وزیر خوارک کا اتوار بازار کا اچانک دورہ‘ اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا

اتوار بازاروں میں صفائی اشیاء کی فروخت‘ معیار اور ناپ تول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،بلال یاسین

اتوار 15 جنوری 2017 16:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے عام آدمی کو معاری اور کم نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اضلاع میں اتوار بازار قائم کر رکھے ہیں اور ان بازاروں میں مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،اتوار بازاروں میں صفائی ، تازہ سبزیوں اور پھلوں کی فروخت، معیار اور ناپ تول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،انہوں نے ٹائون انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اتوار بازاروں میں بند گوبھی، کریلے، مٹر اور ٹماٹر کے معیار کو بہتر بنایا جائے جبکہ کریلے،گوبھی اور مونگرے کی دستیابی یقینی بنائی جائے،یہ ہدایات انہوں نے شادمان اتوار بازار کا اچانک دورہ کرتے جاری کیں،انہوں نے ماڈل بازار میں عوام کی شکایات پر مٹر اور ٹماٹر کے سٹالزبند کروادیے جبکہ دیگر سبزیوں کے معیار کا بھی جائزہ لیا، بلال یسین نے مختلف سٹالز پر جا کر جوسز، آئل، گھی اور کیچپ کی ایکسپائری ڈیٹ بھی چیک کی،انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمت کے بارے جائزہ لیا،اتوار بازارمیں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں سے بھی اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمت کے بارے میں استفسار کیا،وزیر خوراک نے محکمہ خوارک کے عملہ کو شہر کے دیگر اتوار بازاروں میں اشیاء کے معیار کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی،بلال یٰسین نے وحدت کالونی اور گلشن راوی اتوار بازاروں میں بند گوبھی اور مونگرے کی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ایکشن لینے کی ہدایت کی،صوبائی وزیر نے اتوار بازاروں میں سرکاری عملہ کی حاضری رجسٹر چیک کیے اور عملہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :