کرپشن کی ٹیم بنا رہا ہوں، جس کپتان نواز شریف ہو گا۔ عمران خان
فہد شبیر اتوار 15 جنوری 2017 16:10
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں، لوگ نیا پاکستان چاہتے ہیں، پاناما کیس کے بعد عوام کو شریف مافیا سے نجات مل جائے گی۔ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امید نہیں تھی کہ اتنی سردی میں بھی اتنے لوگ آئیں گے،بڑی تعداد میں شریک ہونے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ دنیا کے بڑے اور نامورسیاستدانوں کی طرح ہمارے ملک کا وزیراعظم بھی پاناما اسکینڈل میں پکڑا گیا۔
عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پاکستانی قوم کا پیسا چوری کرکے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر بھجوایا اور ملک سے باہر بچوں کے نام سے جائدادیں خریدیں۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی چیئرمین نے دلیل دیتے ہوئے کہا جو لوگ کرپشن کرتے ہیں وہ اپنے نام سے کوئی جائداد نہیں بناتے۔ عمران خان نے عالمی نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 1993 میں لندن میں فلیٹ خریدے جن کے لیے پیسے یہاں سے بھجوائے گئے، مریم نواز فلیٹس کی مالک ثابت ہوئیں تو قطری شہزادے کا جھوٹا خط لایا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کے مطابق کرپشن کی جنگ ہم سب کی جنگ ہے اور اگر یہ جیت گئے تو نیا پاکستان بن جائے گا، کرپشن کا کینسر ختم نہ ہونے تک غربت ختم نہیں ہوگی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ کرپشن کرکے اداروں کو تباہ کر رہا ہے، وہ کرپشن کی ٹیم بنا رہے ہیں، جس کے کپتان نواز شریف کو مقرر کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.