سینیٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج) پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں بستی بسانے کے منصوبے ،برما اور شام میں عوام پر مظالم کیخلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائیگی اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈسپنسریوں میں نائٹ شفٹ کے آغاز، ایل پی جی کے غیرمعیاری سلنڈرز کی تیاری کی روک تھام اور کسانوں کو سولرٹیوب ویلز کی تنصیب کیلئے سود کے بغیر قرضوں کی فراہمی کیلئے قراردادیں پیش کی جائیں گی

اتوار 15 جنوری 2017 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) سینیٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا،بھارت کی جانب سے اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کی بستی بسانے کے منصوبے ،برما اور شام میں نہتے اور معصوم عوام پر بہیمانہ مظالم کیخلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائیگی، جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں ڈسپنسریوں میں نائٹ شفٹ کے آغاز، ،ملک بھر میں ایل پی جی کے غیرمعیاری سلنڈرز کی تیاری کی روک تھام اور ملک بھر میں کسانوں کو سولرٹیوب ویلز کی تنصیب کیلئے سود کے بغیر قرضوں کی فراہمی کیلئے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میںآئین اور مختلف قوانین میں ترامیمی بلز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد( آج) پیر کو چیئرمین سینیٹ میاںرضار ربانی کی صدارت سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایجنڈے کے مطابق سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کے خلاف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کی مذمت کیلئے قرارداد لائی جارہی ہے،جس میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے کے بھارتی وزیراعظم کے اعترافی بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،قرارداد میں فلسطین میں اسرائیل کی جانب یہودی بستیاں بسانے کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کو بسانے کے بھارتی منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،قرارداد میں بھارت کے مذموم عزائم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،قرارداد میں پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کی عالمی برادری کی جانب سے حمایت نہ کرنے کا خیر مقدم کیا گیا ہے،قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ خودمختاری اور دفاع پاکستان پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ تسلیم نہیں کیا جائیگا اور پاکستان کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمے اور عالمی امن و ہم آہنگی کیلئے کاوشوں کی حمایت کی گئی ہے،قراداد کے محرک خاتون سینیٹر سحر کامران ہیں، سینیٹ اجلاس میں جے یو آئی ف کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کی طرف سے برما اور شام میں ریاستی مظالم کے خلاف قرارداد مذمت پیش کی جائے گی،اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان برما اور شام میں نہتے عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کی قتل و غارت گری بڑے پیمانے پر متاثرہ خاندانوں کی نقل مکانی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے،حکومت پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان مظالم کو رکوانے کیلئے عالمی فورمز پر موثر کاوشیں کرے مسئلہ کے حل اور متاثرین کی مدد کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ایوان میں نیشنل سائبر سیکورٹی کونسل بل 2014ججز کی تعداد سگریٹ نوشی کی ممانعت،شیشہ پینے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بلز بھی پیش کیے جائیں گے۔ (رڈ)