گوادر، چین نے سمندری راستے کی حفاظت کیلئے دو بحری جہاز پاکستان کے حوالے کردیئے
دونوں جہاز پاکستان فلیٹ کے کمانڈر وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے وصول کئے چین کے تیار کردہ دونوں بحری جہازجدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا جو پاک نیوی کا حصہ ہونگے چینی بحری جہازوں کا پاکستان نیوی کا حصہ بننا ایک تاریخی لمحہ ہے ،یہ گوادر پورٹ کی سیکورٹی اور سی پیک کے سمندری راستے کی حفاظت کیلئے تعینات کیے جائیں گے،وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی
اتوار 15 جنوری 2017 12:50
گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے سمندری راستے کی حفاظت کیلئے چین نے دو بحری جہاز پاکستان نیوی کے حوالے کردیے،دونوں بحری جہاز چین میں تیار کیے گئے ہیں اور انھیں جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ہے جبکہ دونوں بحری جہاز پاکستان نیوی کے دستے کا حصہ ہوں گے۔گوادر پہنچنے والے چینی حکام نے ایک تقریب کے دوران دونوں بحری جہاز پاکستانی ہم منصب کے حوالے کیے۔
پاکستان فلیٹ کے کمانڈر وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے چین سے آنے والے دونوں بحری جہازوں ہنگول اور باسول کو وصول کیا۔تقریب میں پاکستان میری ٹائمز سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل جمیل اختر، کمانڈر ویسٹ کموڈور محمد وارثی اور اعلی نیوی اور سول حکام بھی شریک تھے۔(جاری ہے)
مذکورہ بحری جہازوں کی آمد سے نیوی کے مزید مضبوط ہونے کا دعوی کرتے ہوئے وائس ایڈمرل کا کہنا تھا کہ 'چینی جہاز پاکستان نیوی کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ چینی حکومت پاکستان نیوی کو مزید دو بحری جہاز دشت اور زوب بھی فراہم کرے گی، ان بحری جہازوں کی تکیمل کا کام چین میں جاری ہے اور اسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کے دوران وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری ایک حقیقت ہے، یہ پاکستان اور چین کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا اور پورا خطہ اس سے فائدہ حاصل کرسکے گا۔انھوں نے کہا کہ 'راہداری منصوبے کے ذریعے سے بلوچستان میں ترقی کے نیا دور کا آغاز ہوگا اور یہ یہاں کے نوجوانوں کیلئے ہزاروں نوکریا بھی فراہم کرے گا۔انھوں نے چین کے بحری جہازوں کا پاکستان نیوی کا حصہ بننے کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بحری جہاز گوادر پورٹ کی سیکیورٹی اور سی پیک کے سمندری راستے کی حفاظت کیلئے تعینات کیے جائیں گے۔وائس ایڈمرل کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان اور اس کے عوام کیلئے آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پہلی مرتبہ اس قسم کے بحری جہاز پاکستان نیوی میں متعارف کرائے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک خوش آئند امر ہے کہ بلوچ نوجوان پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں تاکہ ملک اور اس کے لوگوں کی خدمت کرسکیں۔دوسری جانب پاکستان نے اقتصادی راہداری منصوبے کے زمینی راستے اور گوادر پورٹ کی سیکیورٹی کیلئے ایک نیا آرمی ڈویژن بھی قائم کردیا ہے۔خیال رہے کہ گوادر شہر کی سیکیورٹی سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دور میں نئے آرمی ڈویژن کے حوالے کردی تھی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.