ماسکو سے سوچی جانیوالے روسی مسافر طیارے پر فضاء میں آسمانی بجلی گرگئی

آسمانی بجلی ٹکرانے کے واقعے میں طیارہ محفوظ رہا اور سوچی ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا

اتوار 15 جنوری 2017 12:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) ماسکو کے ایئر پورٹ سے اڑنے والا مسافر طیارہ فضا میں آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا۔آسمانی بجلی ٹکرانے کے واقعے میں طیارہ محفوظ رہا اور سوچی ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو سے سوچی جانے والے مسافر طیارے کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ،آسمانی بجلی ٹکرانے کے واقعے میں طیارہ محفوظ رہا اور سوچی ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا ۔ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد طیارے کو تکنیکی جانچ کیلئے بھیج دیا گیا۔ آسمانی بجلی ٹکرانے کی ویڈیو زمین سے ایک کیمرے سے محفوظ کرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :