شام کے مسئلے پر ماسکو میں سہ فریقی اجلاس

اتوار 15 جنوری 2017 10:30

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) ایران روس اور ترکی نے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں پر اتفاق کیاہے۔ایران روس اور ترکی کے نائب وزرائے خارجہ نے ماسکو میں شام کے تازہ ترین حالات اور قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شامی فریقوں کے درمیان آئندہ مذاکرات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری ، روس کے نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانف اور ترکی کے نائب وزیرخارجہ اونال نے ماسکو میں ایک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کا ایجنڈہ آستانہ میں ہونے والے آئندہ مذاکرات کا انعقاد تھا ۔ اجلاس سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے بھی خطاب کیا۔ آستانہ مذاکرات تیئیس جنوری کو ہونے والے ہیں ۔ اجلاس میں تینوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ شام سے متعلق آستانہ مذاکرات کو کامیاب بنانے اور شام کے بحران کے حل میں مدد دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :