کھاد پر سبسڈی بحال کرنے پروزیراعظم محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز

ہفتہ 14 جنوری 2017 23:59

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد اکرم انصاری، سینئر نائب صدر سکندر علی راجپوت ،نائب صدر دولت رام لوہانہ نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے کسانوں کے لئے کھاد میں سبسڈی بحال کرنے پر اُن کو پرزور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمت میں کمی سے معیشت پر خوش گوار اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کسان کو کم قیمت پر کھاد ملے گی اور وہ فصل کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کرے گا جو ملک کے لئے خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وزیراعظم نے برآمد کنند گان کے لئے 180ارب روپے پیکج کا اعلان کیا جس سے تاجر برادری کو ریلیف ملے گا اور ٹیکسٹائل کی صنعت جو عالمی کساد بازاری ،علاقائی مسابقت اور زائد کاروباری لاگت کی وجہ سے متاثر تھی اُسے ترقی کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے اس پیکج کے ذریعہ ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد، کاٹن، مین ہنڈفائبر پر سے سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :