جسٹس سعیدالزماں صدیقی کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی،محمد اکرم انصاری

ہفتہ 14 جنوری 2017 23:59

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد اکرم انصاری نے کہاہے کہ جسٹس سعیدالزماں صدیقی کی عدل انصاف کے لئے خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

خاص طور پر اُن کا یہ کردار کہ وہ آمریت کے خلاف کھڑے ہوگئے اور انہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے اُن کے انتقال پر ملال کے اس بڑے سانحہ پر دعا کی ہے کہ اللہ پاک لواحقین کو برداشت کرنے کی توفیق دے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اونچا مقام عنایت کرے۔