ْ ڈسٹرکٹ بارملتان کے سالانہ انتخابات ، یوسف زبیرصدر اورانیس مہدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

ہفتہ 14 جنوری 2017 23:59

ملتان ۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ بارملتان کے سالانہ انتخابات میں یوسف زبیر1086ووٹ لے کرصدر اورانیس مہدی 973ووٹ لے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔غیرسرکاری نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پریوسف زبیرنے 1086ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقدمقابل ممتازنورٹانگرہ نے 924ووٹ حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری کے عہدے پرانیس مہدی نے 973ووٹ حاصل کئے جبکہ خزانچی کے لئے خواجہ اعجاز صدیقی نے 1047ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی ۔

آج ہونے والے ڈسٹرکٹ بارکے انتخابات کے موقع ضلع کچہری میں دن بھربًھرپورگہماگہمی رہی ۔انتخابات پرامن ماحول میں منعقدہوئے ۔اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔شام کورزلٹ کے بعدجیتنے والے امیدواروں نے بھرپورجشن منایا،وکلاء نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے بھی ڈالے اورمٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔