Live Updates

تحریک انصاف وزیراعظم کیخلاف دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہی،ر حکومت کو عدالت پر پورا اعتماد ، فیصلہ تسلیم کرے گی

اطلاعات ونشریات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا کا انٹرویو

ہفتہ 14 جنوری 2017 23:31

تحریک انصاف وزیراعظم کیخلاف دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہی،ر حکومت ..

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) اطلاعات ونشریات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم کے خلاف پانامہ کیس میں شواہد کے طور پر کوئی بھی دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، حکومت کو عدالت پر پورا اعتماد ہے اور وہ عدالتی فیصلہ تسلیم کرے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت عدالت میں جاری ہے اور حکومت کو عدالت پر پورا اعتماد ہے اور وہ عدالتی فیصلہ تسلیم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2013 کے انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنے کیلئے ملک بھر میں بہت سے بڑے ترقیاقی منصوبے شروع کئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات