گھر یلو صارفین کیلئے گیس کی بلا تعطل فراہمی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ، صارفین کو میرٹ کی بنیاد پر مزید 12 لاکھ کنکشن دیئے گئے ہیں ، گیس کی سہولت کی طلب ورسد کے درمیان وسیع فرق موجود ہے

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی کا ٹی وی انٹرویو

ہفتہ 14 جنوری 2017 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گھر یلو صارفین کیلئے گیس کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں، صارفین کو میرٹ کی بنیاد پر مزید بارہ لاکھ کنکشن دیئے گئے ہیں ، گیس کی سہولت کی طلب ورسد کے درمیان وسیع فرق موجود ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے ایک ٹرمینل نے کام شروع کردیا ہے جبکہ دیگر دو جلد کام شروع کردیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کو میرٹ کی بنیاد پر مزید بارہ لاکھ کنکشن دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی سہولت کی طلب ورسد کے درمیان وسیع فرق موجود ہے تاہم حکومت اس فرق کو کم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔