پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ بحرین کے دورہ پر منامہ پہنچ گئے

ْبحریہ کے سربراہ کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون مزید مستحکم ہوگا،جاوید ملک

ہفتہ 14 جنوری 2017 23:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ بحرین کے اپنے دورہ پر منامہ پہنچے ہیں جہاں پر بحرین میں متعین پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے ان کا استقبال کیا۔ دورہ کے دوران وہ بحرین کی بحریہ کے کمانڈر ان چیف اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ بحریہ کے سربراہ کے دورہ بحرین سے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بحرین میں تاریخی اور مضبوط عسکری تعاون خطہ میں امن وسلامتی کا ضامن ہے ۔انہوں نے کہا کہ بحرین میں تعینات کولیشن ٹاسک فورس میں پاکستان بحریہ کلیدی کردار ادا کررہی ہے ۔سفیر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تعلقات میں ہر سطح پر بہتری آرہی ہے اور خلیجی ممالک اور مسلم دنیا میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔