خیبرپختونخواہ میں انسداد دہشت گردی کیلئے خصوصی ریپڈ ریسپانس فورس کا قیام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 جنوری 2017 22:59

خیبرپختونخواہ میں انسداد دہشت گردی کیلئے خصوصی ریپڈ ریسپانس فورس کا ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2017ء) خیبرپختونخواہ میں انسداد دہشت گردی کیلئے خصوصی ریپڈ ریسپانس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 15 برس کے دوران صوبہ خیبرپختونخواہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے گزشتہ کچھ برسوں کے دوران کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اب خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی کیلئے خصوصی ریپڈ ریسپانس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس فورس کو خصوصی طور پر فوج کی طرز پر تربیت دلوائی گئی ہے جو ہر قسم کی صورتحال پر قابو پانی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

خیبرپختونخواہ میں انسداد دہشت گردی کیلئے خصوصی ریپڈ ریسپانس فورس کا قیام