فرض شناس استاد اور اس کے طالب کی ایسی تصویر جو سب کے دلوں کو چھو گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 جنوری 2017 22:48

فرض شناس استاد اور اس کے طالب کی ایسی تصویر جو سب کے دلوں کو چھو گئی

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2017ء) فرض شناس استاد اور اس کے طالب کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جو سب کے دلوں کو چھو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس نے دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ اس تصویر میں ایک فرض شناس استاد اور اس کے طالب علم کو دکھایا گیا ہے۔ ایران سے تعلق رکھنا والا ایک بچہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

(جاری ہے)

اس مشکل وقت میں اس بچے کے استاد نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کچھ آگے بڑھ کر کینسر کے شکار طالب علم کو ہسپتال میں ہی تعلیم دینےکا فیصلہ کیا۔ مذکورہ تصویر میں استاد ہسپتال میں اپنے علیل طالب کو فون کے ذریعے پڑھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بچے کی بیماری کے باعث دونوں کے درمیان شیشے کی دیوار حائل ہے جس کے باعث استاد کو اپنی بات طالب علم تک پہنچانے کے لیے فون کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ یہ استاد روزانہ اسکول سے واپسی پر ہسپتال میں زیر علاج اپنے اس طالب علم کے پاس آتے ہیں اور اسے اسکول میں پڑھایا گیا تما سبق پڑھاتے ہیں تاکہ اس بچے کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔ استاد کے اس اقدام کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔