ترکی میں اغواء ہونے والے پاکستانی ناگمان کا رہائشی فضل امین اپنے گھر پہنچ گیا

پشاور کے رہائشی فضل امین کو بھی دیگر پاکستانی دوستوں کے ساتھ ترکی میں اغواء کیا گیا تھا بحفاظت پہنچنے پر اہل خانہ خوشی سے پھولے نہیں سماں رہے ہیں

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) ترکی میں اغواء ہونے والے پاکستانیوں میں سے پشاور کے مضافاتی علاقے ناگمان کا رہائشی فضل امین اپنے گھر پہنچ گیاپشاور کے رہائشی فضل امین کو بھی دیگر پاکستانی دوستوں کے ساتھ ترکی میں اغواء کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ترک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تمام مغویوں کو بازیاب کرایا۔

(جاری ہے)

فضل امین جہاز کے ذریعے ترکی سے کراچی ،اور کراچی سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے جہاں سے پشاور اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے۔ بحفاظت پہنچنے پر اہل خانہ خوشی سے پھولے نہیں سماں رہے ہیں۔ اپنی گفتگو میں فضل امین نے بتایا کہ چار سال تک جس ساتھی کے مل جل کر رہے اسی نے دھوکہ سے بلا کر زنجیروں میں جکڑ دیا اور اغواء کرکے انہیں بدترین تشدد کانشانہ بناتے رہے۔۔ انہوں نے کہا کہ ترک پولیس نے چھاپہ مار کر بازیاب کرایا۔۔ گھر پہنچے پر اہل علاقہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد فضل امین سے ملنے پہنچ گئی۔فضل امین کوچالیس روز قبل ترکی میں اغواء کیاگیاتھا،

متعلقہ عنوان :