Live Updates

عمران خان صاحب ڈیوس تو وزیراعظم ہی جائیں گے کیوں کہ اپ کی قابلیت صرف جھوٹ بولنا ہے ،مریم اورنگزیب

احتساب کمیشن کے پی کے کو ختم کرنے پر عوام آپ سے حساب مانگ رہی ہے ،بیان

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) وفاقی وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان صاحب ڈیوس تو وزیراعظم ہی جائیں گے کیوں کہ اپ کی قابلیت صرف جھوٹ بولنا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان احتساب کمیشن کے پی کے کو ختم کرنے پر کے پی کے کی عوام اپ سے حساب مانگ رہی ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ اگر اپ وزیراعظم کو درخواست کریں تو وزیراعظم اپ کی ڈیوس جانے کی خوہش پوری کر سکتے ہیں ۔وفاقی وزیرمملکت نے کہاکہ جھوٹ بولنے اور جلنے والے ڈیوس نہیں جا سکتے ؛ ڈیوس تو وزیراعظم ہی جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :