وزیراعلی محمد شہباز شریف جنوبی پنجاب کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات کررہے ہیں، حمادنواز خان ٹیپو

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:36

مظفرگڑھ ۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف مظفرگڑھ میں شہری اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کے اپنے عزم کو پورا کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں جبکہ صحت ،تعلیم اور جنوبی پنجاب کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن عملی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی پنجاب اور مظفرگڑھ کی عوام کے لئے ایک یادگار تحفہ کی صورت میں خصو صی توجہ سے رجب طیب اردگان ہسپتال کی توسیع کرکے اور میڈیکل کالج کا اعلان کرکے لوگوں کا دل جیت لیا جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا سکتا ہے۔

ان خیا لات کا اظہار ایم پی اے پی پی 254حماد نواز خان ٹیپو نے چاہ نواں میں سوئی گیس ،سولنگ اور نالیوں کاافتتاح کے موقع پر علاقوں کے لوگوں سے خصو صی ملاقا ت میںکیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کبھی مزدور اور کسان کو تنہا نہیں چھوڑا ۔ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی میں رکائوٹیں حائل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جسے پوری قوم مسترد کرچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں حلقہ پی پی 254میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے اور ترقی کے اس سفر کو ئی کسی صورت نہیں روکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر من گھڑت کہانی بنا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی جھوٹی کوشش کررہے ہیں ۔اس موقع پر جنرل کونسلر قدوس نواز خان ،الطاف بھٹی ،عارف قریشی ،عبدالرووف روفی ،شیخ حبیب ،فواد احمد خان اور فیاض موہانہ بھی انکے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :