صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کا جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:36

سیالکوٹ ۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ کا اپنا حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور ان کے معیار کا جائزہ لیا‘ تعمیراتی کام کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے اور اس سلسلہ میں غفلت ، لاپروائی اور تساہل کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین اور کنٹریکٹرز کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

یہ بات انہوں نے یوسی مظفر پورہ، یوسی فتح گڑھ اور یوسی دوبرجی ملیاں میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لینے کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایم ای ایل این سید شجاعت علی پاشا، چیئرمین یوسی مظفر پورہ نواز بھٹی، چیئرمین یوسی حاجی پورہ چودھری شکیل احمد، چیئرمین یوسی دوبرجی ملیاں عمران شریف و دیگربھی موجود تھے ۔

صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے 1کروڑ روپے کی لاگت سے نیوغلہ منڈی میں سیوریج اور ٹف ٹائیلز لگانے کے منصوبے کے معیار کا جائزہ لینے کے بعد انجمن آڑھتیاں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیو غلہ منڈی کو ماڈل منڈی بنایا جائے گا اور اس کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جاری منصوبے کی تکمیل کے بعد مزید ترقیاتی کام کروائے جائیں گے ۔

صوبائی وزیر نے یوسی مظفر پور میں جامع مسجد رمضان کی گلی میں 30لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائیلز لگانے کے منصوبے کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوسی فتح گڑھ میں 40لاکھ روپے میں لاگت سے محلہ نور آباد ٹف ٹائیلز لگانے کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے دفتر پہنچیں تو میئر ایم سی ایس توحید اختر چودھری، صدر مرکزی انجمن تاجران اور دیگر یوسی کے چیئرمینوں اور ذیلی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر توحید اخترچودھری اور چودھری بشیر احمد کوپھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔