’’قومی بچت ‘‘کے ادارے کو آٹو میٹڈ کلیئرنگ سسٹم کی رکنیت ملنے سے ملک بھر میں کم بچت کرنے والے لاکھوں صارفین مستفید ہونگے ، اب صارفین ملک میں کسی بھی جگہ اپنا منافع اکائونٹ سے براہ راست حاصل کر سکیں گے

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی قومی بچت کے ادارے کو آٹو میٹڈ کلیئرنگ سسٹم کی رکنیت ملنے پر مبارک باد

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ’’قومی بچت ‘‘کے ادارے کو آٹو میٹڈ کلیئرنگ سسٹم کی رکنیت ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی سے ملک بھر میں کم بچت کرنے والے لاکھوں صارفین مستفید ہونگے ، اب قومی بچت صارفین ملک میں کسی بھی جگہ اپنا منافع اکائونٹ سے براہ راست حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی بچت کے ادارے کو آٹومیٹڈ کلیئرنگ سسٹم کے ملنے پر مبارک باد دی ہے ۔ وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کامیابی سے ملک بھر میں کم بچت کرنے والے لاکھوں صارفین مستفید ہونگے ۔ قومی بچت صارفین ملک میں کسی بھی جگہ اپنا منافع اکائونٹ سے براہ راست حاصل کر سکیں گے ۔ اب قومی بچت کے صارفین کی اے ٹی ایم اور انٹرنیٹ بینکنگ تک بھی رسائی ممکن ہو جائے گی۔ اس سے پہلے صارفین کو منافع کے حصول کے لئے خود قومی بچت مرکز جانا پڑتا تھا ۔ …(م د+ار)

متعلقہ عنوان :