Live Updates

تحریک انصاف کی اتحادی حکومت کی بہتری حکمت عملی کے بدولت صوبے کو امن کو پرامن بنا دیا گیا ہے ۔پولیس سمیت دیگر ادارے سیاسی مداخلت سے پا ک اور عوام کے سامنے جوابدہ ہیں

خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی اتحادی حکومت کی بہتری حکمت عملی کے بدولت صوبے کو امن کو پرامن بنا دیا گیا ہے ۔پولیس سمیت دیگر ادارے سیاسی مداخلت سے پا ک اور عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، عوام سے کئے ہوئے وعدؤں کو پورا کر رہے ہیں۔صوبا ئی حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ضروری قانون سازی کی ہے اوراداروں کی مضبوطی اورعوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے ٹھوس اقدامات اور بہتر طرز حکمرانی کی مثال قائم ہے ۔

وہ گڑیالہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے جس میں یوسی گڑیالہ کے جنرل کونسلر سکندر خان نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

جلسے سے ضلع کونسل کے رکن شاہد باچا نے بھی خطاب کیا۔محمد عاطف خان نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں 40ہزار سے زائد اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے ہیںجس میں کوئی سفارش یا کرپشن ثابت نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ صوبے کے دیگرحلقوں کی طرح حلقہ پی کے 30میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے ۔ اس وقت پی کے 30کے ہر یو سی میں 35سے 40کروڑ روپے کی لاگت سے گلی کوچوں اور سڑکوںکی تعمیرجاری ہے جس کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ گڑیالہ میں سڑک کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے اور بی ایچ یو کو آر ایچ سی کا درجہ دیا گیا ہے جس سے یہاں کے باسیوں کو دور علاج کے لئے جانا نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کام عوام پر احسان نہیں ہے۔عوام خود ترقیاتی کاموں کی مانٹیرنگ کریں اور جہاںغیر معیاری کام ہو رہا ہو فوراًانہیں آگاہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر طرز حکمرانی میں صوبہ خیبر پختونخوا اول نمبر پر ہے اور اگر عوام نے آنے والے الیکشن میں ساتھ دیا تو پورے ملک سے کرپشن کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں گے۔اس موقع پرانہوں نے ہوسی سکول سے گڑیالہ تک سڑک کی تعمیر اور نیو سعید آباد میں پرائمری سکول کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات