میجر جنرل اظہرنویدحیات خان نے پاکستان رینجرز (پنجاب) کی کمان سنبھا ل لی

اپنی اعلیٰ روایات اور روشن تاریخ کے ساتھ پنجاب رینجرز ایک بے مثال قوت ہے‘سبکدوش ہونیوالے ڈی جی میجر جنرل عمر فاروق برکی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:00

میجر جنرل اظہرنویدحیات خان نے پاکستان رینجرز (پنجاب) کی کمان سنبھا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) میجر جنرل اظہرنویدحیات خان نے پاکستان رینجرز (پنجاب) کی کمان سنبھا ل لی ‘ پاکستان رینجرز (پنجاب) میں منعقد ایک پروقار تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کمان کی روایتی چھڑی میجر جنرل اظہرنویدحیات خان کے سپرد کی۔

تقریب میں سیکٹر کمانڈرز اور رینجرز کے دیگر اعلٰی افسرون نے شرکت کی ۔اپنے الوداعی بیان میں سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل عمر فاروق برکی نے تمام اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی اعلیٰ روایات اور روشن تاریخ کے ساتھ پنجاب رینجرز ایک بے مثال قوت ہے‘پنجاب رینجرز نے اپنے مقصد کے حصول کیلئے خوب لگن اور محنت سے کام کیااور تمام میدانوں میں اپنا لوہا منوایا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ پنجاب رینجرز ریاست کی سیکورٹی کا اہم جذ ہے جو کہ نہ صرف مشرقی سرحدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے بلکہ پنجاب، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخواہ میں درپیش اندرونی خطرات سے بھی نبردآزما ہے۔ انھوں نے سرحدوں پر غیرقانونی سر گرمیوں کی روک تھام پر اطمنان کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ رینجرز اپنے شاندار ماضی، بے لوث قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنا پر آنے والی نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :