دنیا کی جمہوریتوں میں جھوٹ بولنے پر کوئی بھی اپنے سرکاری عہدہ پربرقرار نہیں رہتا ‘یہاں تو بڑے بڑے جھوٹ چھپائے جارہے ہیں‘منی ٹریل دکھانا شریف خاندان کی ذمے داری ہے،پاناما کیس پر ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کی میڈیا گفتگو

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر آئی سی آئی جے نے وزیر اعظم نواز شریف پر پاناما کیس سے متعلق غلط الزام لگایاہے تووہ اس پرکیس کیوں نہیں کرتی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمودنے کہاکہ دنیا کی جمہوریتوں میں جھوٹ بولنے پر کوئی بھی اپنے سرکاری عہدہ پربرقرار نہیں رہتا جبکہ یہاں تو بڑے بڑے جھوٹ چھپائے جارہے ہیں۔منی ٹریل دکھانا شریف خاندان کی ذمے داری ہے،پاناما کیس پر ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے۔