بھارتی حکومت پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ، سرجیکل اسٹرائیک کوئی آسان بات نہیں ،سرحد پر کشیدگی مناسب نہیں ،اصل مسئلہ کشمیر کا ہے جس پر بات ہونی چاہیے،داعش کا نیٹ ورک افغانستان میں پھیل رہا ہے،پاکستان، چین، روس ملاقات میں طالبان کو مرکزی دھارے میں لانے پر بات کی گئی

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ، سرجیکل اسٹرائیک کوئی آسان بات نہیں ہے،سرحد پر کشیدگی مناسب نہیں ،اصل مسئلہ کشمیر کا ہے جس پر بات ہونی چاہیے،داعش کا نیٹ ورک افغانستان میں پھیل رہا ہے،پاکستان، چین، روس ملاقات میں طالبان کو مرکزی دھارے میں لانے پر بات کی گئی ۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی مناسب نہیں ،امید ہے ٹرمپ حکومت مفاہمت پر بات کرے گی ،اصل مسئلہ کشمیر کا ہے جس پر بات ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتدارسنبھالنے کے بعد ٹرمپ حکومت کا بیانیہ مختلف ہوگا،افغانستان میں تشدد میں کمی کے لیے ہم مخلص ہیں ،شام میں داعش کے کمزور پڑنے پر ایشیا میں داخل ہونے کا خطرہ ہے ،داعش کا نیٹ ورک افغانستان میں پھیل رہا ہے ۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ دنیاسے تعلقات بنانے میں ہماری طرف سے کوئی کوتاہی نہیںہے ، وزیر خارجہ کا نہ ہونا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے،ذوالفقار علی بھٹو نے بھی وزیر خارجہ نہیں رکھا تھا وہ خود ذمہ اریاں سنبھالتے تھے۔