Live Updates

عمران خان کی قابلیت صرف جھوٹ بولنا ہے، جھوٹ بولنے اور جلنے والے ڈیوس نہیں جا سکتے

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ کی قابلیت صرف جھوٹ بولنا ہے، ڈیوس تو وزیراعظم محمد نواز شریف ہی جائیں گے کیونکہ جھوٹ بولنے اور جلنے والے ڈیوس نہیں جا سکتے، اگر آپ وزیراعظم محمد نواز شریف کو درخواست کریں تو وہ آپ کی ڈیوس جانے کی خواہش پوری کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو جاری اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ’’احتساب کمیشن کے پی کے‘‘ ختم کرنے پر صوبے کے عوام عمران خان سے حساب مانگتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :