صوبائی وزیر لیبر سردار سر فراز خان ڈومکی کی والدہ کا انتقال ، عوامی نیشنل پارٹی کا اظہار تعزیت

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ،رشید خان ناصر ، ڈاکٹر عبدالجبار اچکزئی، اور سعید خان خجک نے لہڑی جا کر صوبائی وزیر لیبر سردار سر فراز خان ڈومکی سے ان کی والدہ کی انتقال پر تعزیت کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جواررحمت جگہ اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فر مائے۔