نیشنل بچت کو آٹومیٹڈ کلیئرنگ سسٹم کا باقاعدہ ممبر بننے پر ا سحاق ڈار کی مبارکباد

کامیابی سے ملک بھر میں پھیلے ہوئے نیشنل بینک کے دفاتر سے لاکھوں چھوٹے سیورز کی مددکی جاسکے گی، اسحاق ڈار

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نیشنل بچت کو آٹومیٹڈ کلیئرنگ سسٹم کا باقاعدہ ممبر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے نیشنل بچت کلیئرنگ ہائوس کا واحد نان بینک ممبر ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کامیابی سے ملک بھر میں پھیلے ہوئے نیشنل بینک کے دفاتر سے لاکھوں چھوٹے سیورز کی مددکی جاسکے گی۔

یہ سی ڈی این ایس کے کسٹمرز کی درینہ ڈیمانڈ تھی انہوں نے کہا کہ کلیئرنگ ہائوس کی ممبر شپ کے بعد قومی معاشی انکلیوژن سٹریٹیجی کے ویژن کو شرمندہ تعبیر کرنے کا موقع مل سکے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کلیئرنگ ہائوس کی ممبر شپ سے ملک بھر میں انویسٹرز کو آسانیاں مہیا ہوں گی۔ خاص طور پر ریٹائرڈ اور سینیئر لوگوں کو جو پاکستان میں کسی بھی جگہ سے اپنے منافع کو کیش کرواسکیں گے۔

(جاری ہے)

اس سہولت سے پنشنرز کو بھی ریلیف ملے گا واضح رہے کہ نیشنل بچت پاکستان بھر میں سات لاکھ سے زائد اکائونٹس کے ذریعے معاشرے کے مختلف لوگوں کو سیونگ سکیمز آفر کررہا ہے وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی بچت ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشی انکلیوژن کو مزید بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے قومی بچت کے حکام پر زور دیا کہ لوگوں کو پاکستان بھر میں بہترین سروس مہیا کرنے کیلئے ہر قسم کے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ (عابد شاہ/شہزاد)

متعلقہ عنوان :