اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات

ایڈووکیٹ نوید ملک نے میدان مارلیا،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر چوہدری نصیر منتخب ہوگئے

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایڈووکیٹ نوید ملک نے میدان مارلیا،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر چوہدری نصیر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی کرسی ایڈووکیٹ نوید ملک کے حصے میں آئی جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری نصیر منتخب ہوگئے۔

بار کے سالانہ انتخابات میں خواتین وکلاء سمیت کل1454 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ایڈووکیٹ نوید ملک846ووٹ لیکر بار کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری فیاض پڈانہ کے حصے میں579ووٹ آئے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر چوہدری طلعت محمود اور چوہدری نصیر کے درمیان مقابلہ تھا جن میں سے چوہدری نصیر799ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری طلعت کو632 ووٹ ملے۔

(جاری ہے)

نائب صدر کی دوڑ میں غلام مرتضیٰ وٹو،شکیل اعوان اور رفیق الرحمان سنجرانی شامل تھے جن میں سے شکیل اعوان892ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست742ووٹوں کے ساتھ دلاور خان کے حصہ میں آئی جبکہ اس نشست پر مقابلہ دلاور خان عرف لالہ کشمیری اور خرم بشیر کے درمیان تھا۔پولنگ کا سلسلہ صبح8بجے سے شام4بجے تک چلتا رہا جبکہ نتائج کا اعلان شام7بجے کیاگیا۔کل2214 وکلاء کو ووٹ کا حق حاصل تھا جن میں سے صرف1454 وکلاء بشمول خواتین نے اپنا یہ حق استعمال کیا۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :