بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے انتخا بات ‘تحریک انصاف کا حمایت یافتہ یو نا ئیٹڈ گروپ کی بھاری اکثریت سے کا میابی

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:50

بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے انتخا بات ‘تحریک انصاف کا حمایت یافتہ یو نا ..

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے انتخا بات میں تحریک انصاف کا حمایت یافتہ یو نا ئیٹڈ گروپ بھاری اکثریت سے کا میاب ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق صدرچوہدری اعجاز اختر کہوجہ ایڈووکیٹ نے 160 ووٹ حا صل کئے جبکہ ان کے مخالف اُمیدوار مرزا طارق حسین کو 73ووٹ ملے۔ جنرل سیکر ٹری کی سیٹ پر یو نا ئیٹڈ گروپ کے جنرل سیکر ٹری کے اُمیدوار وقاص احمد خان مہوٹہ نے 161 ووٹ حا صل کئے جبکہ مخالف اُمیدوار محمد طاہر اولکھ نے 72 ووٹ حا صل کئے۔

نائب صدر کیلئے یو نا ئیڈ گروپ کے ملک شریف نے 173ووٹ جبکہ مخالف امیدوار اصغر علی انصاری نے 81ووٹ حاصل کیے۔جوائنٹ سیکر ٹری الا ئیڈ گروپ کی شازیہ یا سمین نے 125ووٹ حا صل کئے جبکہ یو نا ئیٹڈ گروپ کے غلام جیلا نی نے 97ووٹ حا صل کئے۔

(جاری ہے)

آڈیٹر کیلئے اعجاز را جو نے 137ووٹ حا صل کئے جبکہ ثاقب اقبال خا ں نے 85 ووٹ حا صل کئے۔ اس طرح تمام اُمیدواران یو نا ئیٹڈ گروپ کے کا میاب ہوئے جبکہ جوا ئنٹ سیکر ٹری کی ایک نشست الا ئیڈ گروپ نے حا صل کی ۔

واضح رہے کہ یونائٹیڈ گروپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت حاصل تھی اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیابی حاصل کر نے والے وقاص احمد خان مہوٹہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرہ کے سیکرٹری لیگل بھی ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کامیاب ہونے والے وکلاء کے حمایتی وکلاء کی جانب سے احاطہ کچہری میں ایس ایچ او سٹی علی عمران سمیت بھاری پولیس نفری کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی لیکن ایس ایچ او سمیت پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔