وزیراعلیٰ شہبازشریف کاسعودی شہزادہ محمدبن فیصل بن عبدالعزیز السعود کے انتقال پراظہارافسوس

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سعودی شہزادہ محمدبن فیصل بن عبدالعزیز السعودکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میںسعودی عرب کے شاہی خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔