چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا صہیب مرغوب کی والدہ اور رخسانہ نور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سینئر صحافی صہیب مرغوب و حارث مرغوب کی والدہ اور معروف فلمساز و ہدایتکار سید نور کی اہلیہ معروف صحافی اور ادیبہ رخسانہ نور کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے صہیب مرغوب اور سید نور سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور غمزدہ خاندانوں کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :