پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی کاروائی، ناقص مرچ، مصالحے بنانے والا یونٹ سیل، 40من مضر صحت مال تلف

تمام اشیاء کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے، ملاو ٹ ثابت ہونے پر یونٹ سیل ، مال تلف کیا گیا ۔ فوڈ اتھارٹی ناقص صفائی پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو 54ہزار کے جرمانے ، وارننگ نوٹس جاری، عمل نا کرنے پر سیل کر دیا جائے گا

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے حکیم والہ بازار ساندہ میں واقع حاجیگرائنڈنگ یونٹ(ہلدی، سرخ مرچ،بیسن)کو موقع پر ٹیسٹنگ کے دورران اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ ثابت ہونے پر سربمہر کرتے ہوئے 40من ناقص سامان تلف کر دیا۔

الیاس کریانہ سٹور کے گودام میںچوہوں کا فضلاء ،فالتو سامان کی موجودگی ،فوڈلائسنس نہ ہونی اوردی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر65 کلو گرام املی،اور 35 کلوگرام آلوبخار ہ اور تنسیخ شدہ اشیاء کو موقع پر ضائع کر دیا۔

(جاری ہے)

نشتر ٹائون کی ٹیم نے سلیمان پارک کماہاں میں انم بیکری(پروڈکشن یونٹ)کو مختلف بیکری آئٹمز کی تیاری میں غیرمعیاری خام مال استعمال کرنے، فرش اور دیواروںکی انتہائی گندی حالت، مشینری کی انتہائی گندی حالت اور حشرات کی روک تھام کے نامناب انتظامات پر سربمہر کر دیا۔

ریلوے اسٹیشن کے قریب حاجی سویٹس کو اشیاء پر تاریخ اجراء موجود نہ ہونے پر 15ہزارروپے جرمانہ کیا۔ فیروز پور روڈ پر مدنی ریسٹورنٹ اینڈ لکی ہوٹل کو صفائی کے نامناسب انتظامات اور کھانے پینے کی اشیاء پر مکھیوں کی بھرمار پر 10ہزار جبکہ لذیذہ ہوٹل کو 5000 روپے جرمانہ، 5 دن کے اندر غلطیوں کی درست کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔راوی ٹائون ،موری گیٹ میں بسم اللہ نان شاپ کو2ہزار ، حاجی عبدالرشید زردہ پلائو والے کو 3500 روپے، گڑھی شاہو میں شیزان سویٹس اینڈ کنفیکشنرز کو 12000ہزار، گورمے بیکرز کو پیکنگ میٹریل کی ناقص سٹوریج، اشیاء کوڈسپلے کرنے والے خانوں میں مٹی موجود ہونے پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :