پاکستان واپڈا نے 54 ویں قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مینز اور ویمنز کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان واپڈا نے 54 ویں قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مینز اور ویمنز کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جبکہ چیمپئن شپ کے انفرادی مقابلے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگئے۔ سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی 54 قومی فیوچر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مینز اینڈ ویمنز کیٹیگری کے انفرادی مقابلے پہلے رائو نڈ کے اختتام پر پڑی کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گئے ۔

ہفتہ کو ہونیوالے مردوں کے مقابلوں میں واپڈا کے حافظ عرفان سعید نے آرمی کے طیب بشیر کو 2-0 سے اسی طرح ایچ ای سی کے عاقب ، واپڈا کے عامر سعید ، پنجاب کے شہروز جمال ، واپڈا کے عاطق چوہدری ، نیشنل بینک کے مراد علی ، سندھ کے فرحان محب ، واپڈا کے علی مہدی ، واپڈا کے احسن آصف ، ایس این جی پی ایل کے احمد طارق جبکہ خواتین کے مقابلوں میں واپڈا کی سحر اکرم ، ایس این جی پی ایل کی زبیرہ ، واپڈا کی انیلہ رشید ، واپڈا کی صبا رشید ، بلو چستان کی میمونہ امیر ، واپڈا کی ماھور شہزاد نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گزشتہ شب ہونیوالے ٹیم ایونٹ کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے میدان مارلیا، مردوں کے فائنل میں واپڈا نے دفاعی چیمپئن نیشنل بینک کو سخت مقابلے میں 3-2 سیٹس سے شکست دی فاتح ٹیم کے محمد عظیم نے سنگلز میں حریف ٹیم کے محمد صابر کو 2-0 سے اویس زاہد نے رضوان کو 2-0 سے اور ڈبلز میں عظیم اور عرفان نے نیشنل بینک کے مراد اور اعجاز کو شکست سے دوچار کیا تاہم پہلے دو سیٹس میں نیشنل بینک کے مراد علی اور کاشف رضوان نے کامیابی حاصل کی تھی، ان مقابلون میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ویمنز کے فائنل میں بھی واپڈا نے نیشنل بینک کو شکست سے دوچار کیا، فاتح ٹیم نے اسٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے فتح کو گلے لگایا۔ پہلے سیٹ میں خضرا رشید نے انفرادی ایونٹ کی دفاعی چیمپئن پلوشہ بشیر کو آئوٹ کلاس کیا انہوں نے یکطرفہ مقابلے میں 2-0 سے فتح حاصل کی ، دوسرے مقابلے میں ماھور شہزاد اور صائمہ وقاص نے عائشہ اکرم اور سائرہ خان کو 2-0 سے جبکہ تیسرے مقابلے میں ماھور شہزاد نے عائشہ اکرم کو باآسانی 2-0 سے شکست دیکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ویمنز کے مقابلوں میں سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :