کراچی، مختلف علاقوںمیں بجلی کی بندش اوربجلی کے تارتوٹنے سے معصوم بچے کے جاںبحق ہونے پرارکان سندھ اسمبلی کااظہارافسوس

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ (پاکستان )کے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی جمال احمداوروسیم قریشی نے کراچی کے مختلف علاقوںمیںفیڈرٹریپ کے باعث بجلی کی تاحال بندش اور فیڈرل بی ایریا کے علاقے عائشہ منزل پربجلی کے تارتوٹنے سے معصوم بچے کے جاںبحق ہونے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اور K-Electric کے الیکٹرک کی ناقص کار کردگی کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہK-Electricکی نئی انتظامیہ بھی پرانی انتظامیہ کی روش پرچل نکلی ہے جس کاکام شہریوںکوسہولت فراہم کرنے بجائے الٹالوٹناتھا۔

ایک بیان میںارکان اسمبلی جمال احمداوروسیم قریشی نے کہاکہ کراچی جسے میگاسٹی میںہونے والی موسم سرماکی پہلی بارش نے K-Electricکی قلعی کھل دی ہے اورگذشتہ روزسے شہرمیں300سے زائدفیڈرٹریپ کرچکے ہیںجوK-Electricکی نئی انتظامیہ کی نااہلی اورہٹ دھرمی کے باعث تاحال بحال نہ ہوسکے جبکہ ہفتہ کوعائشہ منزل کے علاقے میںبجلی کے تارگرنے سے معصوم بچہ بھی اس کی لپٹ میںآگیااورجاںبحق ہوگیا جس کی تمام ترذمہ دارای بھی K-Electricکی انتظامیہ پرعائدہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک جانب سینکڑوںفیڈرٹریپ ہونے سے بارش کے موسم میںبجلی غائب ہے اورکارباری طبقے سمیت عام شہریوںکوشدیدمشکلات وپریشانیوںکاسامناہے جبکہ دوسری جانب K-Electricکی نئی انتظامیہ بجلی کی بحالی کے لئے کوششیںکرنے بجائے غفلت کی نیندسوکرخواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔جمال احمداوروسیم قریشی نے مزیدکہاکہ کراچی کے شہری دیگر شہروںکے مقابلے میں مہنگی ترین بجلی استعمال کررہے ہیں اورہرماہ اپنا اوراپنے بچوںکاپیٹ کاٹ کربجلی کے بھاری بل باقاعدگی سے جمع کروارہے ہیںاس کے باوجودانہیںبجلی سے محروم رکھناسراسرکراچی دشمنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

حق پرست ارکان سندھ اسمبلی جمال احمداوروسیم قریشی نے مطالبہ کیاکہ کراچی کے مختلف علاقوںمیںبارش سے سینکڑوںفیڈرزکی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوںپرنمٹایاجائے اورشہریوںکوبلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ارکان سندھ اسمبلی نے عائشہ منزل کے قریب بجلی تاروںسے جاںبحق ہونے والے معصوم بچے کے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیںصبرکی تلقین کی اوران سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے بچے کے درجات کے لئے دعائیںبھی کیں۔

متعلقہ عنوان :