تعلیم اور سماجی خدمات میں زندگی گذرنے والے ماسٹر قاسم خاصخیلی کی یاد میں سمندر کنارے ریڑہی گوٹھ میںتقریب کا انعقاد

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) تعلیم اور سماجی خدمات میں زندگی گذرنے والے ماسٹر قاسم خاصخیلی کی یاد میں سمندر کنارے ریڑہی گوٹھ میںتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ماہی گیروں کے بچوں اور بچیوں کی تعلیمی اور سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زندگی بھر تعلیم اور سماجی خدمات سرانجام دینے والے ماسٹر قاسم خاصخیلی کی یاد میں سمندر کناری ریڑہی گوٹھ اور ماہی گیر سماجی سنگت کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سعید غنی، ضلع کائونسل کراچی کے ممبر نذیر احمد بھٹو، وائیس چیئرمین ضلع کائونسل رفیق جت، ماہی گیر سماجی سنگت کے صدر یونس خاصخیلی، رقیہ خاصخیلی، غلام نبی جت، میڈم عابدہ، عبدالرحمن خاصخیلی، زیرت قریشی، عمران یوسفزئی، فرید بلوچ اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ سماجی خدمات میں زندگی گذارنے والے ماسٹر قاسم خاصخیلی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جس نے اپنی تمام زندگی سمندر کنارے اباد ماہی گیروں کے حقوق، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی حقوق کے لئے زندگی گذاردی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی قدیمی لوگوں کو اہمیت دے رہی ہے۔ ان کے مکینوں کے بھی اولیت کی بنیاد پر مسئلے حل کررہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ماہیگیروں کے مسائل کے حل کے لئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے پالیسی مرتب کر رہی ہے۔ ایسے وقت میں ماہی گیروں جدید سہولیات دے کر ان کی اولاد کو تعلیم، صحت اور علاقوں میں ترقیاتی کام کرواکر مسائل حل کرائے جائیں گے۔ نذیر بھٹو نے کہا کہ قاسم خاصخیلی ایک بہترین استاد کے ساتھ ساتھ سوشل ورکر بھی تھا جو کہ سیاسی اور سماجی شعور رکھنے والا انسان تھا انہوں نے اپنی تمام تر زندگی ماہی گیروں کی بچیوں اور نوجوانوں کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیئے۔

انہوں نے کہا کہ قاسم خاصخیلی جیسے انسان کی وجہ سے معاشرہ ترقی کرتاہے۔ یونس خاصخیلی نے کہا کہ ماسٹر قاسم خاصخیلی نے اپنی تمام زندگی ماہی گیروں کے حقوق اور ان کے بچوں کے لئے تعلیم کے لیئے گذار دی۔ ماسٹر قاسم انسان دوست انسان تھے۔ تقریب کو رفیق دائود جت غلام نبی جت، زیرت قریشی، رقیہ خاصخیلی، فرید بلوچ، میڈم عابدہ اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر پی پی رہنما نذیر احمد بھٹو نے ماسٹر قاسم خاصخیلی کے بیٹے کو نوکری دینے کا اعلان بھی کیا۔ کہ ماسٹر قاسم خاصخیلی نے اپنی تمام زندگی ماہی گیروں کے حقوق اور ان کے بچوں کے لئے تعلیم کے لیئے گذار دی۔ ماسٹر قاسم انسان دوست انسان تھے۔ تقریب کو غلام نبی جت، زیرت قریشی، رقیہ خاصخیلی، فرید بلوچ، میڈم عابدہ اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پی پی رہنما نذیر احمد بھٹو نے ماسٹر قاسم خاصخیلی کے بیٹے کو نوکری دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :