کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر سات عمارتیں سر بمہر

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:27

کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر سات عمارتیں سر بمہر
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکوری ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے رہائشی عمارتوں کو بلا اجازت کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے کی بنا پر مختلف علاقوں میں سات عمارتیں سربمہر کر دیں۔

(جاری ہے)

ان میںگلبرگ ٹو کی تین ‘نیو گارڈن ٹائو ن کی دو اور قائدا عظم ٹائون کی دو رہائشی عمارتیں شامل ہیںجہاںگودام‘ دوکانیں‘بیکری‘یونیورسٹی‘سکول اور دفاتر وغیرہ کام کر رہے تھے۔