ترکی سے بازیاب ہونیوالے دو پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:23

ترکی سے بازیاب ہونیوالے دو پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) ترکی میں انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 2 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ۔ ترکی میں چند روز قبل اغوا ہونے والے 6 میں سے 2 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

مردان اور پشاور سے تعلق رکھنے والے اشفاق اور فضل امین غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے کراچی پہنچے۔ گزشتہ ہفتے ترک پولیس نے 6 پاکستانیوں کو انسانی اسمگلروں کے چنگل سے بازیاب کر ایا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ترک پولیس نے کارروائی کر کے مزید دو پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا جن میں بلال اور فرخ شہزاد شامل ہیں۔ پاکستانی قونصل خانہ بازیاب افراد سے رابطے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :