بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کا الیکشن ملتوی،وکلاء کا ترمیم شدہ ووٹر لسٹ آنے پر احتجاج
ہفتہ 14 جنوری 2017 20:47
(جاری ہے)
55ایسے ممبران کو اس بنیاد پر فہرست سے خارج کیا گیا کہ انہوں نے بار فیس کی ادائیگی نہیں کی تھی۔
نئی فہرست کا علم پولنگ والے دن ہوا جس پر نکالے گئے وکلاء نے احتجاج کیا اور ترمیم شدہ فہر ست کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے بار فیس با قاعدہ ادا کی جس کی رسیدیں ان کے پاس موجود ہیں تاہم انہیں ووٹ دینے کی اجازت نہ دی گئی۔ جس کے بعد خار ج کئے جانے وکلاء کا اجلاس ہوا اور حالات و واقعات اور نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ احتجاجی وکلاء پولنگ کے کمرے میں گئے اور حتمی فہرست میں ترمیم کو مستر د کر دیااور پولنگ میں روکاوٹ ڈالی۔مخالف وکلاء نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں وکلاء میں ہاتھا پائی اور مار پیٹ شروع ہو گئی۔بتایا جاتا ہے کہ ایک نجی کالج کے کچھ طلباء نے انتخابی عمل میں نہ صرف روکاوٹ ڈالی بلکہ پولنگ کے کمرہ میں توڑ پھوڑ بھی کی۔طلباء موقع سے فرار ہو گئے جبکہ کچھ طلباء کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔طلباء میں ایک صدارتی امیدوار کا بیٹا بھی شامل ہے۔احتجاجی وکلاء نے بیلٹ بکس توڑ دیا اور بکس کو اٹھا کر احاطہ میں پھینک دیا اور بیلٹ پیپر پھاڑ دیئے۔ سول کورٹ کے احاطہ میں پہلے ہی بھاری پولیس تعینات کی گئی تھی جس نے سول کورٹ کے ایک داخلی راستے کے سوا سیکورٹی سخت کرنے کے لئے تمام داخلی راستے بند کر دیئے۔بعدازاں ڈی ایس پی رانا شبیر احمد ، ایس ایچ او سٹی پولیس ملک افضل اور سب انسپکٹر اقبال چیمہ بھی پہنچ گئے اور طلباء کو حراست میں لے لیا۔ بعض وکلاء کا کہنا تھا کہ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے 300ایسے ممبران بھی ہیں جن کو صرف الیکشن کے موقع پر ہی دیکھا جاتا ہے۔الیکشن بورڈ کے ممبران چیئرمین اسرار الحق چیمہ ۔ چوہدری اللہ دتہ چیمہ، زاہد فاروق اور بشارت سندھو نے حالات کے پیش نظر انتخابی عمل کو معطل کر کے پنجاب بار کونسل کو مطلع کر دیا۔ پنجاب بار کونسل نے انتخابات کو ملتوی کر کے دوبارہ الیکشن کے لئے 21جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ممبر الیکشن بورڈ چوہدری اللہ دتہ نے تصدیق کی ہے کہ انتخابات کو ملتوی کرکے نئی تاریخ 21جنوری مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے عمل میں روکاوٹ ڈالنے والے نجی کالج کے جن طلباء کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کار روائی کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.