لاہور، پی ٹی آئی وفد کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات

بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت، ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے ہفتہ کے روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان سے ان کے بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرنے والے وفد میں پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سرور، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید سمیت دیگر رہنما شامل تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :