روس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھرپور تعاون کیا تو پابندیاں اٹھا ئیںگے ، ٹرمپ

اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے ماسکو پر عائد کی گئی پابندیاں کچھ وقت تک برقرار رکھیں گے ، انٹرویو

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں معائونت اور واشنگٹن کے لئے اہمیت کے حامل دیگر اہداف کے حصول میں معائونت کرے تو اس پر سے پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے روس پر مبینہ سائیبر حملوں کے جواب میں لگائی گئی پابندیوں کو کچھ وقت کے لئے برقرار رکھیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر روس حقیقت میں امریکہ کے لئے معائون ملک بنے تو پھر اس پر پابندیاں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔

متعلقہ عنوان :