شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا

جمعہ 13 جنوری 2017 23:44

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم مزید سرد اور خوشگوار بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، سولجر بازار، کلفٹن، ڈیفنس، محمود آباد، منظور کالونی، شیر شاہ، بلدیہ ٹاؤن اور شارع فیصل سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :