بیٹے کے علاج کیلئے گھر بیچنے کی نوبت آگئی،دنیا کی سپر پاور امریکا کے نائب صدرجوبائیڈن انتہائی تنگ دست نکلے،بائیڈن نے ذاتی کہانی سنا کر دنیا کو حیران کردیا،بائیڈن کی ایمانداری پر صدر اوباما عش عش کر اٹھے

جمعہ 13 جنوری 2017 23:44

بیٹے کے علاج کیلئے گھر بیچنے کی نوبت آگئی،دنیا کی سپر پاور امریکا کے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) دنیا کی سپر پاور امریکا کے نائب صدرجوبائیڈن انتہائی تنگ دست نکلے، جو بائیڈن نے ذاتی کہانی سنا کر دنیا کو حیران کردیا، بیٹے کے علاج کیلئے گھر بیچنے کی نوبت آگئی۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپر پاور ملک کا نائب صدر اور اتنا غریب ، آپ بھی حیران ہوگئے ہوں گے لیکن یہی حقیقت ہے، بائیڈن کی ایمانداری پر صدر اوباما عش عش کر اٹھے، اور تو اور جو بائیڈن کے بیٹے کے علاج کا سارا خرچہ بھی اوباما نے اٹھایا، لیکن قدرت نے مہلت نہ دی، بو بائیڈن جانبر نہ ہوسکا۔

دنیا کا سب سے طاقتور ملک، اس کا سب سے طاقتور نائب صدر لیکن بہت غریب، اتنا غریب کہ پاکستان کا معمولی ملازم بھی پناہ مانگے۔کون نہیں جانتا کہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن کتنے طاقتور ہیں، مائیٹی امریکا کے نائب کماندار، مگر جب ایمانداری سے کام کیا جائے تو اس کے پاس بھی اپنے کینسر کے شکار بیٹے کے علاج کیلئے پیسے نہیں۔

(جاری ہے)

دنیا پر دسترس اور طاقت اس وقت کمتر ہو جاتی ہے جب ایک دوست سامنے آجاتا ہے، جب امریکی نائب صدر جو بائیڈن، بیٹے بو بائیڈن کے علاج کیلئے اپنا گھر بیچ رہے تھے تو اوبامہ نے ان کا بھرپور ساتھ دے کر سچی دوستی کا ثبوت دیا۔

اوباما کو اپنے دوست کی اس کے گھر سے انسیت کا معلوم تھا، دوست آگے بڑھا اور اپنی کمائی سے بچائی رقم دوست کو دے ڈالی، بائیڈن آج بھی اس پر شکر گزار ہیں۔ایمانداری، سچائی، سیاست اور عبادت مسلمان حکمرانوں کا خاصہ تھا مگر کیا کہیئے کہ کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا۔

متعلقہ عنوان :