2018کے انتخابات میں کلین چٹ کیساتھ جانا چاہتے ہیں ، جھوٹے الزام لگانے والوں کی بھی کچھ اخلاقی ذمہ داری ہوتی ہے

وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 13 جنوری 2017 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں کلین چٹ کیساتھ جانا چاہتے ہیں ، جھوٹے الزام لگانے والوں کی بھی کچھ اخلاقی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم کے وکیل کے علاوہ بھی تین وکلاء ہیں جو کیس کے تمام سوالات کا جواب دیں گے ،جھوٹے الزام لگانے والوں کی بھی کچھ اخلاقی ذمہ داری ہوتی ہے انہیں بھی کچھ ثبوت پیش کرنے چاہیئں، پانامہ کیس سے متعلق تمام باتیں اتنی بار دہرائی جاچکی ہیں کہ اب لوگوں کو رٹ گئی ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم آئے روز مختلف پراجیکٹس کے مکمل ہونے پر انکا افتتاح کر رہے ہیں جس پر عوام کی جانب سے بہت مثبت ردعمل مل رہا ہے ، ہم 2018کے انتخابات میں تمام الزامات سے کلین چٹ حاصل کر کے جانا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :