وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی دلچسپی اور صوبائی وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ وسیکریٹری صحت نورالحق بلوچ کی ہدایت کی روشنی میں ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ کی زیرصدارت صوبے میں نئے میڈیکل کالجز کی کابینہ کی منظوری کے بعد پروگریس ریویو اجلاس منعقد

جمعہ 13 جنوری 2017 23:43

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی دلچسپی اور صوبائی وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ وسیکریٹری صحت نورالحق بلوچ کی ہدایت کی روشنی میں ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ کی زیرصدارت صوبے میں نئے میڈیکل کالجز کی کابینہ کی منظوری کے بعد پروگریس ریویو اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری، نئے میڈیکل کالجز کے پرنسپل، پروجیکٹ ڈائریکٹرز، پروٹوکول آفیسر شوکت علی کے علاوہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ نے بتایا کہ نئے میڈیکل کالجز میں درس وتدریس کا عمل رواں سال شروع کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں نئے میڈیکل کالجز کے لئے تدریسی عمل شروع کرنے کے لئے طبی آلات کی خریداری، سول ورکس کی تکمیل اور اساتذہ ودیگر اسٹاف کی تقرری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں ے مزید بتایا کہ مذکورہ میڈیکل کالجز میں تدریسی عمل شروع کرنے کے لئے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل سے تصدیق کے لئے مانیٹرنگ ٹیم کو بھجوانے اور ان کے دیگر عوامل کی تکمیل کے لئے تمام پروجیکٹ ڈائریکٹر وپرنسپل کو کام کی رفتار تیز کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیکل کالجز میں کلاسز شروع کرنے کے لئے پروسپیکٹس جاری کرنے کے لئے پی ایم ڈی سی سے گفت وشنید جاری ہے اور عنقریب پروسپیکٹس جاری کرکے داخلہ پالیسی کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت عامہ کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے میں کافی مدد مل سکے گی اور ڈاکٹرز کی کمی بھی پوری ہوسکے گی۔

انہوں نے اس موقع پر سیکریٹری صحت کی طرف سے خصوصی احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام میڈیکل کالجز کے ترقیاتی کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :