گیپکو میں غیر قانونی بھرتیاں، احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے سمن جاری کردیئے

جمعہ 13 جنوری 2017 23:41

گیپکو میں غیر قانونی بھرتیاں، احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ..

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے سمن جاری کردیئی-احتساب عدالت میں گیپکوکرپشن ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو سمن جاری کرتے ہوئے کردیے قراردیا کہ راجہ پرویزاشرف عدالت میں پیش ہوں ورنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،نیب نے گیپکومیں کرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف کو نامزدکررکھاہے،نیب حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ راجہ پرویزاشرف کو طلبی کے نوٹسز بھجوائے مگر وہ پیش نہ ہوئے،راجہ پرویزاشرف نے ایسے افراد کو نوکریاں فراہم کیں،جنھوں نے درخواستیں ہی نہیں دی تھیں،میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر نااہل افرادکو سیاسی طور پر نوازکرپالیسی کے بخیے ادھیڑدیے،تحریری امتحان اور ڈومیسائل کی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی،پرویز اشرف نے صرف اپنا ووٹ بنک مضبوط بنانے کیلئے اپنے حلقے کے ووٹرزکونوازتے ہوئے اہل افرادکو ان کے جائز حق سے محروم کیا، ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اورسابق ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ کو نامزدکیاگیاہے،سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق ڈائریکٹرز بورڈ آف گورنرز محمد سلیم عارف، ملک محمد رضی عباس اور وزیرعلی بھی ملزمان میں شامل ہیں،سابق سی ای اومحمد ابراہیم مجوکہ اور سابق ڈائریکٹر ایچ آرحشمت علی کاظمی بھی کرپشن ریفرنس میں ملزمان ہیں۔

متعلقہ عنوان :