نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دو پولیس کانسٹیبلوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

جمعہ 13 جنوری 2017 23:38

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) تھانہ ملت ٹائو ن کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو پولیس کانسٹیبلوں کو قتل کردیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ آج بعد دوپہر یوی سکواڈ کانسٹیبل محمد خالد اور نسیم آفتاب اپنی معمول کی پیٹرولنگ پر تھے کہ انہوںنے نشاط آباد کے نزیک محلہ گارڈن ٹائون کے قریب ایک مشکوک موٹرسائیکل پر دو افراد کو سواری کرتے پایا تو انہیںرکنے کا اشارہ کیا۔

(جاری ہے)

مگر موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے پولیس کانسٹیبلوں پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ دونوںرستے میں ہی دم توڑ گئے۔ اس واقعہ میںایک نوسالہ رہگیر بچے رمضان کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی مگر ابھی تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیںملا۔

متعلقہ عنوان :