ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کل منعقد ہوں گے

جمعہ 13 جنوری 2017 23:37

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کل منعقد ہوں گے جس کے لئے 6 نشستوں پر18امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ 3681 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے نیز انتخا بات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات کے لئے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک منعقد ہوگی اس دوران دوپہر ایک بجے سے 2 بجے تک نما زوکھانے کا وقفہ ہو گا نیز سیکورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اور ضلع کچہری کی جانب ٹریفک کو بھی بند رکھا جائے گا اور ٹریفک کو متبادل ر استوں سے گذارا جائیگا جبکہ پارکنگ گورنمنٹ سول لائنز کالج میں کی جائے گی اور ضلع کچہری میں ہر قسم کی گاڑیوں کا داخلہ بند رکھا جائے گا دریں اثناء الیکشن بور ڈکی جانب سے گزشتہ روز بار کے موٹر سائیکل سٹینڈ میں پولنگ ایریا قائم کر دیا گیا ہے جس میں12 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ایک خواتین کے لئے مخصوص ہوگا جبکہ پولنگ ایریا کے اطراف میں امیدواروں کو اپنے انتخابی مہم قائم کرنے کے لئے جگہ الاٹ کردی گئی ہے اور امیدواروں نے گزشتہ رات سے اپنے کیمپ قائم کرنے شروع کر دئیے گئے ہیں نیز ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کیلئے 6 نشستوں پر 18 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

نیز مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر امیدواروں کوپہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔اس ضمن میں صدارت کے عہدے پر 2 امیدواروں محمد یوسف زبیراورممتازنورٹانگرہ ،نائب صدرکیلئے 4 امیدواروں شمسہ نورین،شیخ اعجاز احمد ،عبدالستارملک اورمہرحق نوازدہڑ،جنرل سیکرٹری کے لئے 3 امیدواروں چوہدری محمد کامران ، سیدانیس مہدی اورملک جاوید علی ڈوگر،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے بھی 3 امیدواروں صدف ترمذی، مسرت یاسمین اورشہنازسعید قاضی ،لائبریری سیکرٹری کے لئے 4 امیدواروں اللہ دادخان ،صنوبراقبال،مہرخرم حسین اور نرگس سراج،فنانس سیکرٹری کیلئے خواجہ اعجازحسین صدیقی اوررابعہ ساغرکے درمیان مقابلہ ہوگا۔

دریں اثناء ممبرمجلس عاملہ کی 10 نشستوں کے لئے امیدواروں تصورعباس صدیقی،جاویداقبال ملک ،حافظ عبدالرئوف قادری ، ریاض حسین رجوانہ ،سلمان الہیٰ قریشی ،سیدسلیم حسین نقوی،طیفورالکونین،محمدامجدخان،محمد تقی اور ولایت علی خان کو بلامقابلہ منتخب قراردیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :