گز شتہ 6 ما ہ میں 32 کر وڑ 71 لا کھ سے زائد رو پے ٹیکس کو لیکشن کی گئی ۔ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو

جمعہ 13 جنوری 2017 23:37

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ایڈ یشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھا رٹی ذ یشان نذ یر خا ن نے کہا ہے کہ سروسز پر سیلز ٹیکس کی وصو لی کیلئے منظم طر یقے سے کا م جار ی ہے ۔جس کیلئے رجسٹر یشن کاعمل بھر پور طر یقے سے کیاجا ر ہا ہے ۔گذ شتہ 6 ما ہ میں 1291 رجسٹر یشن کی گئیں ہیں ۔جس میں مختلف ہوٹلز، شاپنگ ما ل ، ریسٹو رنٹ ،ہا ئوسنگ سو سائٹیز وغیر ہ شا مل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس طر ح گز شتہ 6 ما ہ جولا ئی تا دسمبر 2016 ء میں 32 کر وڑ 71 لا کھ سے زائد رو پے ٹیکس کو لیکشن کی گئی ہے جو کہ 2016 ء کے پہلے 6 ما ہ کی نسبت 65 فیصد زیا دہ ہیں ۔ایڈیشنل کمشنر پنجا ب ریونیو اتھا رٹی ذ یشا ن نذیر خا ن نے مزید کہاکہ حکو مت کی ہدا یت کے مطا بق سروسز پر ٹیکس کے حوا لے سے با قا عد ہ آ گا ہی مہم شروع کی گئی ہے ۔ایسے تمام افرا د اور ادا ر ے جن پر سروسز ٹیکس لاگو ہو تا ہے ۔انہیں سیلز ٹیکس قوانین سے آگا ہ کیاجا رہا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کر وائیںاور اپنے اوپر لا گو ہو نے وا لے ٹیکس کو باقاعد گی سے ادا کر یں ۔ٹیکس کی با قا عد گی سے ادا ئیگی ہی ہمار ے ملک کی ترقی کا زینہ ہے ۔ جس سے عو ام کی فلا ح و بہبود کے مختلف منصو بو ں کی فر اہمی ممکن بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :